19 مئی 2016 - 13:22
ایران، چین کا سیاحتی شعبے میں باہمی تعاون بڑھانے پر زور

ایرانی نائب صدر اور ثقافتی ورثے اور سیاحت کی تنظیم کے سربراہ نے اسلامی جمہوریہ ایران اور چین کے درمیان ثقافتی اور تاریخی تعلقات کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ دونوں ممالک کے درمیان سیاحتی شعبے میں دوطرفہ تعلقات کو فروغ دینے کی ضرورت ہے.

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ ایرانی نائب صدر اور ثقافتی ورثے اور سیاحت کی تنظیم کے سربراہ نے اسلامی جمہوریہ ایران اور چین کے درمیان ثقافتی اور تاریخی تعلقات کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ دونوں ممالک کے درمیان سیاحتی شعبے میں دوطرفہ تعلقات کو فروغ دینے کی ضرورت ہے.

يہ بات مسعود سلطاني فر نے چين كے دارالحكومت بيجنگ ميں منعقدہ ايران چين كے مشتركہ سياحتي اجلاس ميں خطاب كے دوران كہي.

انہوں نے كہا كہ چين كي عوام كيلئے اسلامي جمہوريہ ايران كي تاريخ، ثقافت اور تہزيب سے واقف ہونا ضروري ہے.

اسلامي جمہوريہ ايران كے ثقافتي اور قدرتي پركشش مقامات كا ذكر كرتے ہوئے انہوں نے قديم شاہراہ ريشم كے ساتھ پائيدار سياحت كے فروغ پر زور ديا.

چين كے حكام نے اسلامي جمہوريہ ايران اور چين كے درميان سياحتي روابط كي توسيع كا خيرمقدم كيا.

نائب ايراني صدر اعلي سطحي وفد كے ہمراہ ترقي كے لئے سياحت پر پہلي عالمي كانفرنس ميں شركت كے لئے چيني دارالحكومت بيجنگ پہنچ گئے.

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۲۴۲